سیالکوٹ میں 81 کروڑ کی لاگت سے کرکٹ اسٹیڈیم کا تعمیری کام جاری ہے،عثمان ڈار

usman Dar

سیالکوٹ(مبشر بلوچ سے) سیالکوٹ میں 81 کروڑ کی لاگت سے کرکٹ اسٹیڈیم کا تعمیری کام جاری ہے جبکہ24 کروڑ کی لاگت سے ہاکی اسٹیڈیم اور فٹبال گراؤنڈ اپ گریڈ کیا جائے گاپہلے مرحلے میں پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کی کوشش کریں گے، اس کے بعد انٹرنیشنل میچ بھی سیالکوٹ میں منعقد ہونگے،پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے پہلے فیز میں پچیس ریجنز میں مختلف کھیل کی بارہ کیٹیگریز رکھی گئیں ہیں،ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں جاری اسٹیٹ آف دی آرٹ ہائی پرفامنس سنٹر اور اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں جاری کام کے جائزہ کے حوالے سے دورہ کیبعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہو ئے کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری اخلاق، ممبر پاکستان کرکٹ بورڈ سنٹرل پنجاب عمر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ سمبل، سی ای او لاہور قلندر رانا عاطف،پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن میاں اعجاز جاوید و دیگر بھی موجود تھے،معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کے لئے سنہری مواقع فراہم کریں گییہ منصوبہ ان شاء اللہ اکتوبر 2022ء تک مکمل کرلیا جائے جبکہ 14 کروڑ روپے کی لاگت سے سیالکوٹ ہاکی اسٹیڈیم کی ترئین آرائش کرنے کے ساتھ ساتھ فٹ بال گراؤنڈ کیلئے بھی 10کروڑ روپے کی لاگت سے اس کی تعمیر جلد مکمل کرلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شیخ مولا بخش تالاب اور رامتلائی کے تاریخی مقامات کی تزئین آرائش کرکے ان کو بہترین بنایا جارہاہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ 6 ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ میں جدید ہسپتالوں کے منصوبہ کا آغاز ہورہاہے ایمن آباد پر ویمن یونیورسٹی سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہیں سیالکوٹ ایک ماڈل ضلع بنا کر دم لیں گے۔ 17 ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کا کلین اینڈ گرین پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہاہے۔ سال 2022 کے آخر تک تمام منصوبوں عوام کے سامنے ہونگے۔انہوں نے صوبائی وزیر چودھری اخلاق، ممبر پاکستان کرکٹ بورڈ سنٹرل پنجاب عمر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ سمبل، سی ای او لاہور قلندر رانا عاطف،پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن میاں اعجاز جاویدکی کارکردگی کو سراہا۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ سمبل نے کہا کہ سیالکوٹ اسٹیڈیم ہائی پرفارمنس ایک مثال ہوگا جوانٹرنیشنل معیار کے مطابق ہوگا انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے نوجوانوں کیلئے ہائی پرفارمنس اسٹیڈیم ٹیلنٹ گھر ہوگا یہاں پر نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس پر توجہ دیکر ملکی سطح تک اپنے کھیل کا لوہا منوائیں گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں