ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرہال پہنچا دیا گیا،آخری رسومات پیرکواداہوںگی
یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے )تفصیلات کے مطابق ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی پریڈ ، ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی،
دعائیہ تقریب میں بادشاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری آرمی چیف کی تقرری کے اہل نہیں: شیخ رشید
اس کے علاوہ شہریوں نے بھی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا، عوامی خراجِ عقیدت کے لیے ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں ہی رہے گا۔
خیال رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments