سیلاب متاثرین پرلاکھوں لال چیونٹوں نےحملہ کردیا
یوتھ ویژن نیوز( ویب ڈسک ) اڈیشہ کے کئی علاقوں میں سیلاب کے بعد پانی اترنا شروع ہوگیا لیکن بھارت کے اڈیشہ کے پوری ضلع میں متاثرین کو ایک اور بڑے مسئلے کا سامنا ہے ۔۔گھروں میں چونٹیاں دکھائی دینا عام بات ہے، لیکن اڈیشہ کے پورے ضلع میں ان چونٹیوں نے دہشت کا عالم پیدا کر دیا ہے۔ کئی گھر کے گھر علاقہ چھوڑ کر دوسری جگہ ہجرت کرنے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔ ہر طرف بس یہی کوشش دکھائی دے رہی ہے کہ کس طرح ان لال چیونٹوں سے بچا جائے۔ چیونٹوں کے کاٹنے سے جلد سرخ اور زہر سے سوجن بھی ہوجاتی ہے۔
اس وقت لاکھوں چیونٹیاں حملہ آور ہوچکی ہیں۔ جن کا مقابلہ عام کیڑے مار ادویات نہیں کرپا رہیں۔ دوسری جانب حکومت نے سائنسدانوں کو حکم دیا ہے کہ ان کے چنگل سے جان چھڑانے کےلئے فوری لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔
Load/Hide Comments