نئی روایت قائم "وزیراعظم کاتوشہ خانہ کےتحائف کی عوامی نمائش کا اعلان”
یوتھ یوژن نیوز(ثاقب غوری سے ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں نئی روایت قائم کر دی۔ انہیں ملنے والے غیرملکی تحائف اب وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے جنہین عوام دیکھ سکیں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تحائف عوام کو دکھانےکا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے آگاہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کینڈل لائٹ خواہیش نہیں مجبوری بن گئی،روسی گیس کی بندش،یورپ میں توانائی کا بحران
شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں جگہ مختص کر دی گئی جہاں یہ تحائف رکھے جائیں گے جنہیں عوام دیکھ سکیں گے۔
وزیراعظم نے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سرکاری خزانے میں جمع کرا دیے جن کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔
وزیراعظم کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے جن میں ہیرے جڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔ ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نےتوشہ خانہ کیس میں جواب الیکشن کمیشن کوجمع کروادیا
خلیجی ریاستوں کی جانب سے شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے قیمتی قلم، انگوٹھی، ‘کف لنک’ (بٹن) اور خوشبو کے تمام تحائف بھی توشہ خانے میں جمع کرادیے۔
شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے طور پر بھی دس سال کے دوران ملنے والے تمام غیرملکی تحائف توشہ خانے میں جمع کرواتے رہے ہیں۔