بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے23 افراد ہلاک
یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے ) مشرقی بھارت میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق حکام کا کہنا ہے کہ ریاست بہار میں ہلاکتیں بدھ اور جمعہ کی درمیانی شب شدید خراب موسم کے دوران ہوئیں، متاثرین زیادہ تر کسان اور مزدور تھے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں بھی موسلادھار بارشیں،لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کا حکم
بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں مرنے والے 13 افراد کے علاوہ جمعہ کو ریاست کے کئی حصوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
Load/Hide Comments