Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

افریقی خطے میں بزنس کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان اور افریقہ کے نجی شعبوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد (ثاقب ابراہیم غوری سے): سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین محمد اظفر احسن نے افریقی خطے میں بزنس کانفرنس منعقد کرنے کے اسلام آباد چیمبر کے منصوبے کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ بی او آئی اس کانفرنس کے انعقاد میں چیمبر کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان اور افریقہ کے نجی شعبوں کے درمیان کاروبار اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔وفد نے صدر محمد شکیل منیر کی قیادت میں بورڈ آف انوسٹمنٹ (بی او آئی) کا دورہ کیا اور محمد اظفر احسن کو چیئرمین تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

وفد نے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں بورڈ آف انوسٹمنٹ ملک میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مزید موثر کردار ادا کرے گا۔ وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ ، نائب صدر محمد فہیم خان، سابق صدور طارق صادق، میاں شوکت مسعود، شیخ عامر وحید، سابق ایگزیکٹو ممبر عثمان خالد اور دیگر شامل تھے۔

محمد اظفر احسن نے کہا کہ بی او آئی نے آئندہ سال مارچ میں اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کی سرمایہ کار کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس ایونٹ میں بی او آئی کے ساتھ اشتراک کرنے میں چیمبر کی دلچسپی خوش آئندہے۔ خطے کی معاشی ترقی میں چیمبر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی او آئی اور آئی سی سی آئی کے درمیان قریبی روابط خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مفید ثابت ہوں گے ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کے لیے ایک نیا صنعتی زون قائم کرنے کی کوششوں میں بی او آئی چیمبر کے ساتھ تعاون کرے گا کیونکہ نئے صنعتی زون کے قیام سے خطے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بہتر فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے کی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے وہ وزیراعظم سمیت حکومت کے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔ انہوں نے مبارک باد پیش کرنے کیلئے بی او آئی کا دورہ کرنے پر چیمبر کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کاروباری و معاشی مفادات کو فروغ دینے کی کوششوں میں چیمبر کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے کہا کہ آئی سی سی آئی نے مصر میں ایک بزنس کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ افریقی خطہ پاکستان کی تجارت اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے ،بی او آئی اس کے کامیاب انعقاد میں چیمبر کے ساتھ تعاون کرے۔

انہوں نے چیئرمین بی او آئی کو خطے میں ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے چیمبر کی کوششوں سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بی او آئی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے اس اہم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں چیمبر کے ساتھ تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر بی او آئی کے اشتراک سے اپنے آڈیٹوریم میں مستقل بنیادوں پر سرمایہ کاری کانفرنسوں کا انعقاد کرنا چاہتا ہے تا کہ ہماری معیشت کے مختلف شعبوں میں پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقع کو بہتر اجاگر کیا جائے اور سرمایہ کار ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com