کھاد کو حکومت کی مقررہ کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن محمد ظفر اقبال
![کھاد کو حکومت کی مقررہ کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن محمد ظفر اقبال 1 27 11 2021](https://youthvision.pk/wp-content/uploads/2021/11/27-11-2021-1200x506.jpg)
بہاول پور:( قاری محمد عاشق حسین سے)کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت یوریا کھاد کی حکومت کے مقرر کردرہ نرخوں پر وافر مقدار میں فراہمی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عامر نذیر کھچی، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، ڈائریکٹر ایگریکلچر جمشید خالد سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد شفیق، منیجر ایف ایف سی محمد خالد، منیجر فاطمہ فرٹیلائزرمحمد یٰسین، منیجر اینگرو یوریا فیاض خورشیداور انتظامی افسران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ہدایت کی کہ یوریا کھاد کی بوری1768 روپے میں فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی فصل فوڈ سکیورٹی کا اہم جزو ہے، اس کی کاشت کے لیے یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کمشنر بہاول پورنے تنبیہ کی کہ زرعی کھادکی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی میں ملوث ڈیلرز کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ یوریا کھاد کی سمگلنگ روکنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے۔نیززرعی کھاد کے تمام ڈیلرز پرائس لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ کمشنر بہاول پورڈویژن نے کہا کہ انتظامی افسران یوریا کھاد کی فیکٹریوں سے ڈیلرز تک نقل و حمل کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں اور کاشت کار کو کنٹرول ریٹ پر یوریا کھاد کی ہر ممکن فراہمی کے لیے مڈل مین کے کردار کی حوصلہ شکنی کی جائے۔