سابق دور میں پسماندہ علاقے صحت کے لحاظ سے بھی پسماندہ رکھے گئے،ہماری حکومت نے معیاری ہیلتھ کیئر کیلئے یکساں پالیسی اپنائی:عثمان بزدار

لاہور: (مبشر بلوچ سے) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا، جس میں صوبے کے عوام کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر کاجائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقوں کے ہسپتالو ں میں سروس ڈلیوری میں بہتری لائیں گے اور ہسپتالوں میں ہر مریض کوعلاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے-انہوں نے کہاکہ سابق دور میں پسماندہ علاقے صحت کے لحاظ سے بھی پسماندہ رکھے گئے- ہماری حکومت نے معیاری ہیلتھ کیئر کے لئے یکساں پالیسی اپنائی ہے – ملتان میں نشتر ٹو، رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال ٹو اور ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دوردراز علاقو ں میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں – مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے منصوبے ماں و بچے کی صحت کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ماضی کے ادوار میں صحت کا کوئی قابل ذکر منصوبہ مکمل نہ ہو سکاجس کی وجہ سے ماں اور بچے کی شرح اموات میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور ان اصلاحات کا مقصد ہسپتالوں میں عوام کو معیاری ہیلتھ کیئر فراہم کرنا ہے۔ تین سال میں شعبہ صحت کے مجموعی بجٹ میں 118 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے صوبے میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی-صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹر ی پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ،سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں