Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

سانس کی بو سے نجات دلانے میں مددگار غذائیں

سانس میں بو کا مسئلہ ہو تو اس سے نجات کا بہترین حل تو یہ ہے کہ دن میں 2 بار دانتوں پر برش اور خلال کریں۔ خیال رہے کہ سانس میں بو کا مسئلہ بہت عام ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اس کا سامنا ہوتا ہے۔ اس طرح بو کا باعث بننے والے بیکٹریا منہ میں اکٹھے نہیں ہوتے مگر اس کے ساتھ ساتھ چند عام چیزیں بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ درحقیقت چند غذائیں اور مشروبات سے بھی سانس میں بو کے مسئلے پر قابو پانا ممکن ہے۔ اجوائن کے پتے اجوائن کا استعمال صدیوں سے عام ہورہا ہے مگر اس کے پتے سانس کی بو ختم کرنے کے حوالے سے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ اجوائن میں کلوروفل نامی جز ہوتا ہے جو جراثیم کش ہوتا ہے جس سے سانس کی بو کا باعث بننے والے بیکٹریا کی افزائش کی روک تھام ہوتی ہے۔ سبز چائے تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس مشروب میں موجود پولی فینولز کی اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات سانس کی بو کا باعث بننے والے مرکبات سے نجات میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ مگر یہ اثر عارضی ہوتا ہے اور کچھ وقت بعد ختم ہوجاتا ہے۔ دہی سانس کی بو کے مسئلے سے مستقل نجات کا ایک بہترین طریقہ دہی کو غذا کا حصہ بنانا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن افراد کو 6 ہفتوں تک دہی کا استعمال کرایا گیا تو ان کے منہ میں بو کا باعث بننے والے مرکبات کی سطح گھٹ گئی جبکہ plaque کا باعث بننے والے جراثیم بھی کم ہوجاتے ہیں۔ ترش پھل وٹامن سی بھی منہ میں نقصان دہ بیکٹریا کی تعداد کم کرتا ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ مالٹے، بیریز، خربوزے اور دیگر وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور سانس کی بو کے مسئلے کی روک تھام کرتے ہیں۔ دیگر پھل اور سبزیاں پھلوں اور سبزیوں کو چبانے سے منہ میں لعاب دہن کی مقدار بڑھتی ہے جس سے بو کا باعث بننے والے بیکٹریا بھی بہہ جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ پھلوں اور سبزیوں سے جسم میں پانی کی سطح معمول پر آتی ہے جو سانس کی بو سے نجات کے لیے اہم ہوتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com