Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

خیالات کا جائزہ لینا دماغی صحت کے لیے بہترقرار, تحقیق

لندن: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ وہ بوڑھے افراد جو باقاعدگی سے اپنے خیالات، احساسات اور رویوں کا جائزہ لیتے ہیں ان کے الزائمر کے مرض میں مبتلا ہونے کے کم امکانات ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ 10 منٹ کا اپنے خیالات کا جائزہ بہتر دماغی کارکردگی اور دماغی صحت کا سبب ہوسکتا ہے جب کہ ابھی ڈیمینشیا کا کوئی علاج میسر نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج نفسیاتی علاج کے ذریعے اس بیماری کے لاحق ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک راہ ہموار کرسکتے ہیں۔

تحقیق میں محققین کی ٹیم نے دو کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جس میں تقریباً 70 سال کے افراد کے 259 لوگ شامل تھے۔ ٹرائلز میں شرکاء سے پوچھا گیا کہ وہ کتنا اپنے خیالات اور احساسات کے متعلق سوچنے اور ان کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والے نتائج میں بتایا گیا کہ وہ لوگ جو اپنا مشاہدہ زیادہ کرتے ہیں ان کی یادداشت، توجہ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کے ساتھ دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ ہیریئٹ ڈیمنِٹز-کِنگ کا کہنا تھا کہ اس بات کے شواہد میں اضافہ ہورہا ہے کہ مثبت نفسیاتی عوامل، جیسے کہ زندگی کا مقصد اور فرض شناسی، ڈیمینشیا کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص خود کے مشاہدے کے عمل میں مصروف ہوسکتا ہے اور ممکنہ طور پر اس عمل میں اضافہ کر سکتا ہے کیوں کہ یہ عمل جسمانی صحت یا سماجی معاشی عوامل پر انحصار نہیں رکھتا۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ ذاتی مشاہدہ کیوں حفاظتی اثرات مرتب کرتا ہے۔ تاہم، اس کا تعلق سکون کے احساس اور جسم میں تناؤ کی سطح میں کمی سے ہوسکتا ہے یا یہ ذہنی صحت کو بہتر کرسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com