ملک میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد:(واصب غوری سے ) ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 7 مریض انتقال کر گئے۔
ملک میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس سر اٹھا رہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 679 افراد متاثر ہوئے۔
ملک میں کورونا کے مزید 23 ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے جن میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔
کورونا سے متاثرہ 166 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کورونا سے متاثرہ 3 افراد انتقال کر گئے تھے۔
Load/Hide Comments