Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

ایم پی اے 40 کروڑ روپے لے کر ترکی پہنچ گیا، فواد چودھری

اسلام آباد:)(ویب ڈسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ان لوگوں کے لیے اراکین اسمبلی خریدنا کوئی مشکل نہیں اور یہاں سندھ حکومت کا پیسہ بانٹا جا رہا ہے۔ اراکین صوبائی اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی آفر دی جا رہی ہے۔

سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن بہت اہم ہے اور ضمنی انتخابات کے دوران ن لیگ کو بدترین شکست ہوئی ہے۔ پنجاب کے عوام نے فیصلہ دے دیا تخت پنجاب تحریک انصاف کا ہے اور پی ٹی آئی کورکمیٹی نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی نشستوں پی پی 7 اور مظفرگڑھ میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں دی ہوئی ہیں اور امید ہے تحریک انصاف کی نشستیں 15 سے بڑھ کر 17 ہوجائیں گی۔ پنجاب میں انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے نیا کھیل شروع کیا گیا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزیر داخلہ نے بیان دیا 5 لوگ ادھر سے ادھر ہو سکتے ہیں اور چودھری مسعود احمد مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے لے کر ترکی پہنچ چکے ہیں جبکہ ن لیگ کے دیگر وزرا بھی ارکان کے غائب ہونے سے متعلق بیان دے رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے لوگوں کو خریدنے کا کاروبار جاری رکھا ہوا ہے لیکن تحریک انصاف کے پاس 188 افراد موجود ہیں۔ پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے لوگوں کو 30 سے 40 کروڑ روپے دینے کا کہا ہے اور اراکین صوبائی اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی آفر دی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے پاس سندھ میں نالے کھولنے کے لیے پیسہ نہیں اور ارکان خرید رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے ایم پی ایز کو خریدنا کوئی مشکل نہیں کیونکہ یہ سارا پیسہ آصف زرداری دے رہے ہیں لیکن یہ بھی جیب سے تھوڑی دے رہے ہیں بلکہ یہ سندھ حکومت کا پیسہ بانٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بھی الیکشن کمیشن نے صرف نظر کیا، 35 کروڑ روپے کی آفرز کی جا رہی ہیں اور یہ ہم کس طرف جا رہے ہیں۔ کل ہم بیان حلفی لے کر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے آصف زرداری، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو فوری گرفتار کیا جائے۔ فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر تفصیل سے انکوائری کرے اور پاکستان کی عوام کبھی بھی اس خریدو فروخت کو برداشت نہیں کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com