Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 55 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

سیاسی جوڑ توڑ،آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے حمزہ شہباز کے لیے ووٹ مانگ لیے

سابق صدر آصف زرداری  کی آج  سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت سے دوبارہ ملاقات کاامکان ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے  وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔  پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے پہلے چودھری شجاعت حسین  سیاست کا مرکز بن گئے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے یا حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ برقرار رہنے کا دارومدار چوہدری شجاعت کے فیصلے پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری چودھری شجاعت حسین  سے آج پھر لاہور میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے۔آصف زرداری چودھری شجاعت سے وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب پر بات چیت کریں گے۔گزشتہ روز ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے دوبارہ ملاقات کا کہا تھا۔

گزشتہ روز ملاقات میں آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے حکومتی اتحاد کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پرویز الہیٰ کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش بھی کی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب  سے متعلق صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کا پالیسی بیان سامنے آ گیا ہے ۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا ان کا حق ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی 22 جولائی کووزیر اعلیٰ پنجاب  کا فیصلہ کرے گی۔ ضمنی انتخابات میں 15 سیٹیں جیتنے کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کا اتحاد پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی پوزیشن میں ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com