ڈینگی بخار کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اسلام آباد کی تمام پناہ گاہوں میں ڈینگی سپرے کر دیا گیا، وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمٰن

naseem ur rehman 23

اسلام آباد : (مسرور احمد سے ) وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمٰن نے ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تمام پناہ گاہوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے پناہ گاہوں میں تعینات عملے کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔ جس کے بعد اسلام آباداور راولپنڈی کی تمام پناہ گاہوں میں ڈینگی سپرے کر دیا گیا ہے۔جی نائن پشاور پناہ گاہ میں مستحقین ،وہاں تعینات عملے اور میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تمام پناہ گاہوں میں بیماریوں سے پاک اورمحفوظ پناہ گاہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈینگی مچھرسے بچاؤ کیلئے سپرے کیا جا چکاہے۔اس موقع پرانھوں نے موسم سرما کی شدت کے تناْطر میں پناہ گاہوں میں آنے والے مستحقین کو سہولیات فراہم کرنے کا بھی جائزہ لیا۔انھوں نے مزید کہا کہ جڑواں شہروں میں قائم نصف درجن پناہ گاہیں میں باقائدگی کے ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی مہم مؤثر طریقے سےجاری ہے۔وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نے جی نائن پشاور موڑ پناہ گاہ کے دورے کے دوران پناہ گاہوں میں آنے والے مستحقین ،وہاں تعینات عملے اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی۔انھوں نے بتایا کہ پناہ گاہ کے عملے کو کھڑے پانی کی صفائی ، رہنے اور کھانے کی معیاری سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔پناہ گاہوں میں آنے والے مستحقین نے اس عمل پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے کہ حکومت نہ صرف ان کو پناہ گاہوں میں بنیادی تحفظ دے رہی ہے بلکہ ان کو موذی امراض سے بچانےکیلئے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیر اعظم کے فوکل پرسن یہ بھی کہا کہ پناہ گاہوں میں ہر مہینے میں ہفتہ صفائی کی مہم شروع کی جا چکی ہے جس میں پناہ گاہ میں آنے والے افراد میں صحت، صفائی اورڈرگز کے بارے میں شعور بیدار کیا جاتا ہےاور وزیر اعظم کے ویژن کے عین مطابق ہم ان پناہ گاہوں کو ماڈل سنٹرز بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس سے قبل کرونا وائرس کی لہر کے دوران بھی وزیر اعظم کے فوکل پرسن نے پناہ گاہ میں آنے والے مستحقین کے بچاؤاور تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کو یقینی بنایا تھا اوران پناہ گاہوں میں سینیٹائزیشن ، کرونا کی تشخیص کے اقدامات کے علاوہ پناہ گاہ کے سٹاف اور پناہ گیروں کیلئےفیس ماسک کو یقینی بنانے کیلئےبھی ضروری اقدامات کئیے۔ ان اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے دوران تمام جملہ پناہ گاہوں میں الحمد للہ کرونا وائرس کے کیسز نہ ہونے کے برابر تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پناہ گاہوں سے مستفید ہونے والے مستحقین کو عزت نفس اور احساس تحفظ کے ساتھ پناہ گاہ کی جملہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نے مزید بتایا کہ پناہ گاہوں کے تمام سٹیک ہولڈرزپاکستان بیت المال اورڈونر ادارےخیر کے
اس کام میں ایک پیج پر ہیں اور مستحقین کو سہولیات پہنچانے کیلئے تمام ضروری اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں ۔پناہ گاہ جی نائن میں قیام پزیرہیبت اللہ خان نے اس موقع پر اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرما میں پناہ گاہ ایک نعمت سے کم نہیں، میں یہاں گھر جیسا محسوس کر رہا ہوںاور یہاں مجھے رہائش اور کھانے کی بہترین سہولیات دی جارہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں