Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

وزیراعظم عمران خان کی رحمۃ اللعالمین ﷺ اتھارٹی سے متعلق اقدامات کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت

اسلام آباد۔ (ثاقب غوری سے):وزیراعظم عمران خان نے رحمۃ اللعالمین اتھارٹی سے متعلق اقدامات کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستِ مدینہ اصول پسندی اور اخلاقیات کا عملی نمونہ تھی اور میثاقِ مدینہ انسانی حقوق کا محافظ تھا، اسلامی معاشرہ اپنے دور کا سب سے جدت پسند معاشرہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی زیر صدارت رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء پیر نور الحق قادری، شفقت محمود، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اکرم، ڈاکٹر خالد مسعود اور شہزاد نواز کی شرکت جبکہ ڈاکٹر عطاء الرحمن وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوفیاء کرام نے سیرت کی روشنی میں مقامی لوگوں کو ان کی زبان میں دین کی تعلیمات فراہم کیں، مذہبی تہواروں کو کردار سازی کا ذریعہ بنانے پر زور دیا جائے گا، جامعات میں تحقیق اور غورو فکر سے سیرت کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری عاشقِ رسول ﷺ ہے، عشقِ رسول کا سب سے بڑا ثبوت نبی ﷺ کی سیرت پر عمل کرنا ہے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو اتھارٹی کے قیام پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، اتھارٹی کیلئے جامع میڈیا پلان آئندہ ہفتے پیش کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جدید طریقہ کار سے نوجوانوں اور بچوں کی سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں کردار سازی پر توجہ مرکوز کی جائے گی، بین الاقوامی سطح پر سیرت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور اسلاموفوبیا کا سدِ باب کرنے کیلئے سفارتخانوں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹیز اور سکولز کے نصاب میں بھی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اخلاقیات کی تدریس شامل کی جائے گی، اسلام اور سائنس میں ہم آہنگی کو اجاگر کرنے کیلئے تحقیق اور اقدامات بھی اتھارٹی کے مقاصد میں شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم نے اتھارٹی سے متعلق تمام اقدامات کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایات جاری کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com