سری لنکن عوام کا صدر آفس کے بعد وزیراعظم آفس پر بھی قبضہ
کولمبو (علی رضا غوری ) – شدید معاشی بحران اور احتجاج کے بعد سری لنکن صدر فوجی طیارے پر ملک سے فرار ہو کر مالدیپ سے سنگاپور پہنچ گئے۔ لنکن عوام نے صدر آفس کے بعد وزیراعظم آفس پر بھی قبضہ جما لیا۔
معاشی بدحالی کا شکار سری لنکن عوام سے احتجاج حق چھنینے کوشش میں وزیر اعظم نے ملک کا کنٹرول فوج کے حوالے کرنے کا اندعیہ دے دیا۔ سری لنکن وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ فوج امن کی بحالی کے لئے جو بھی ضروری ہو کرے۔ گوتابایا راجا پاکسے نے فرار ہونے سے قبل وکرما سنگھےکو ملک کا قائم مقام صدر منتخب کیا تھا۔
وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کو قائم مقام صدر بنانے کے فیصلے نے مزید مظاہروں کو جنم دیا۔ مظاہرین نے وزیر اعظم کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور مطالبہ کیا کہ وہ بھی مستعفی ہو جائیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم وکرما سنگھے بھی معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں۔ مظاہرین نے دارالحکومت کولمبو کے ٹی وی اسٹیشنز پر بھی قبضہ کر لیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان چھڑپوں میں کم از کم 45 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا