Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

سعودی عرب کو دنیا بھر میں خوبصورت مساجد بنانے کا اعزاز حاصل ہے، نورالحق قادری

اسلام آباد : ( واصب ابراہیم غوری سے ) مذہبی امور کے وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی سعودی عرب کے ساتھ تاریخی ،ثقافتی ، مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کو دنیا بھر میں خوبصورت مساجد بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ اسلا م آباد میں سعودی سفارت خانے میں ہونے والی تقریب سےخطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نور الحق قادر ی نے کہاکہ مظفر آباد اور مانسہرہ میں سعودی تعاون سے بننے والی مساجد سعودی عوام اور حکومت کی طرف سے پاکستانیوں کےلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے دوہزار پانچ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں سب سے پہلے اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔
سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی دل کھول کر مدد کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو سعودی عرب بڑی اہمیت دیتا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ جامع مسجد الملک عبدالعزیز مانسرہ اورجامع مسجد الملک عبدالعزیز مظفر آباد عوامی خواہشات کے مطابق تعمیر کی گئی ہیں۔ جامع مسجد الملک عبدالعزیز میں دس ہزار سے زائد اور جامع مسجد الملک فہد بن عبدالعزیز میں چھ ہزار سے زائد نمازیوں گنجائش موجود ہے۔ تقریب میں دونوں مساجد حکومت پاکستان کے حوالے کرنے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیئے گئے ۔ تقریب میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مذہبی امور ، آزادجموں کشمیر کے وزیر مذہبی امور سمیت سفارتکاروں اور میڈیا نے نمائندوں نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com