مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد(عاقب غوری سے ) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی میں 13.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.8 فیصد دیکھی گئی۔ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد بڑھی ہے۔
Load/Hide Comments