امر یکی بحریہ کے جہاز کا کراچی بندرگاہ کا دورہ اور پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق کا انعقاد
اسلام آباد۔ (واصب ابراہیم غوری سے):امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس پرل ہاربر نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔ جہازکی آمد پر امریکی سفارتخانے اور پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان اور امریکی بحریہ امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہیں اور محفوظ سمندری ماحول اور تجارت یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
امریکی جہاز کا دورہ ہاربر اور سی فیز پر مشتمل تھا۔ ہاربر فیز میں پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ سی فیز میں سی مین شپ اور مختلف جنگی مشقیں شامل تھیں۔
امریکی بحریہ کے جہاز کا دورئہ کراچی اور مشترکہ بحری مشقیں علاقائی امن کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں۔حالیہ دورے سے دونوں بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
Load/Hide Comments