فلسطینی صحافی ابو عاقلہ کی موت اسرائیلی فورسز کی گولی سے ہوئی،اقوام متحدہ
عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ ہیومن رائٹس روینہ شام دیسانی کا کہنا ہے کہ اب تک ہو نے والی تحقیقات کے مطابق غاصب اسرائیلی فورسز کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آکر ابو عاقلہ جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی رپورٹرزخمی ہوا۔
واضح رہے کے الجزیرہ چینل سے تعلق رکھنے والی فلسطينی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کو مغربی کنارے کے قریب نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری غاصب اسرائیلی فوجی آپریشن کی کوریج کے دوران نشانہ بنایا گیا ۔
ترجمان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف ادروں کی طرف سے اب تک کی جانے والی تحقیق میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کے ابو عاقلہ اور ان کے ساتھی کو باقاعدہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔
Load/Hide Comments