ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی (عاقب غوری سے )ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور روپیہ مزید کمزور ہوگیا—انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 30 پیسے اضافے سے 206 روپے 46 پیسے کا ہوگیا ہے۔ یہ انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین قیمت ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 208 روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں آج ایک روپیہ 50 پیسے اضافہ ہوا ہے
Load/Hide Comments