Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 206 روپے سے تجاوز کرگئی

کراچی: ملکی حالیہ معاشی صورتحال کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وزیر خزانہ کی جانب سے جولائی تک تیل کی قیمتوں پر سبسڈیز ختم نہ کرنے کی صورت میں پاکستان کے نادھندہ ہونے کے خطرات سے متعلق بیان نے ڈالر کو بے لگام کردیا اور منگل کو بھی ڈالر کی بلند پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 205روپے جبکہ اوپن ریٹ 206روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

کاروباری دورانیے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 205روپے 77پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم اختتام پر ڈالر کی قدر 1.31روپے کے اضافے سے 205.61روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.50روپے کے اضافے سے 206.50روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

وزیر خزانہ کے مذکورہ بیان سے کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستانی روپیہ پر یکدم دباؤ کی شدت بڑھ گئی تھی اور زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی کیونکہ وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں چند ہفتے قبل ہی نادہندہ ہونے والے ملک سری لنکا سے پاکستان کا موازنہ کرتے ہوئے سری لنکا کی نادھندگی کی وجہ پیٹرولئیم مصنوعات پر سبسڈی قرار دیا۔

وزیرخزانہ کی جانب سے سخت فیصلے نہ کرنے کی صورت میں دیوالیہ ہونے کے خدشات کے بیان سے مارکیٹ پلئیرز کو اس بات کا خدشہ پیدا ہوا کہ آئندہ چند روز میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید نمایاں اضافہ کردیا جائے گا، جو نہ صرف مہنگائی میں ہوشربا اضافے کا باعث بنے گا بلکہ معیشت کے تمام شعبوں کے لیے مشکلات بڑھانے کا بھی باعث بنے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 سے 16ارب ڈالر جبکہ تجارتی خسارہ 45ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پہنچنے کا امکان ہے۔ 7جولائی کی مانیٹری پالیسی میں بھی سود کی شرح مزید ایک سے دو فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔ ان عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں طلب ورسد غیر متوازن ہونے سے روپیہ پر یومیہ بنیادوں پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔

گزشتہ روز  ڈالر کے انٹر بینک ریٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 203روپے سے تجاوز کرگئے تھے جبکہ اوپن ریٹ 205روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایندھن درآمد کرنے کے لیٹر آف کریڈٹ کھول رہی ہے جو زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی کا باعث بن رہی ہے جس سے اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر سنگل ڈیجٹ پر آگئے ہیں۔

اسی طرح ماہوار بنیادوں پر ترسیلات زر کی آمد میں 25 فیصد کی کمی سے مارکیٹوں میں طلب کی نسبت رسد میں کمی نے روپیہ کو بے قدر کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مطلوبہ حد تک نیچے نہ آنے، ملک پر بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی اور قسط کے اجراء میں تاخیر سے یومیہ بنیادوں پر مالیاتی بحران کی شدت بڑھ رہی ہے جو زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثر انداز ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com