Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونے والا ہے، مہنگائی کی شرح 30 فیصد تک پہنچ جائے گی

لاہور – معروف ماہر معیشت کے مطابق ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونے والا ہے، مہنگائی کی شرح 30 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے سابق ترجمان اور ماہر معیشت مزمل اسلم کی جانب سے ملکی معیشت سے متعلق تشویش ناک پیشن گوئی کی گئی ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونے والا ہے اور مہنگائی کی شرح 30 فیصد تک پہنچ جائے گی، ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے نیچے آچکے ہیں، برآمدات میں مشکلات ہیں، کارخانے بند ہونے کی خبریں آرہی ہیں جبکہ روپیہ پر پورا سال دباو برقرار رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے موجودہ ملکی معاشی حالات میں حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہایک جانب کہتے ہیں زہر کھانے کیلیے پیسے نہیں ہیں جبکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے لیے 60 ارب روپے مختص کردیے گئے۔

دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے کہا کہ ابھی ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں اور پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک ہوجائے گی ، جب حکومت بدلتی ہے ہمیں آئی ایم ایف ، آئی ایم ایف کھیلنا پڑتا ہے ، مشرف گئے اور زرداری آئے تو آئی ایم ایف چلے گئے ، عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے تو عمران خان پر دباؤ ڈال کر آئی ایم ایف کے پاس لے جایا گیا ، حالات ایسے پیدا کیے جاتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جایا جائے ، ستمبرتک دیکھیے گا کیسے حالات ہوں گے اور کیا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ معیشت اور حالات کی بہتری جیسے الفاظ اپنی ڈکشنری سے نکال دیں کیوں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کبھی معیشت اچھی نہیں ہوتی ، کوئی درد مند ایسے ظالمانہ طریقے سے قیمتیں نہیں بڑھا سکتا ، کوئی اور حکومت ہوتی تو اتنی زیادہ قیمتیں نہیں بڑھائی جاتیں ، اگر کسی کو پاکستان اورعوام سے محبت ہے تواس طرح قیمتیں نہیں بڑھاتا لیکن اب کوئی حکومت آئی ایم ایف کے چنگل سے نہیں نکل سکتی اور اگر کوئی حکومت نکلنا چاہے بھی تو رجیم تبدیل کردیا جائے گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com