وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہاز کا پتنگ بازی کیخلاف سخت قوانین بنانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پتنگ سے ایک اور نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی کیخلاف سخت قوانین بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پتنگ کی تیز دھار ڈور گلے پر پھرنے سے جاں بحق نوجوان کے گھرپہنچ کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف سخت سے سخت قوانین کی بنانے ضرورت ہے، ان قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پنجاب کےعوام کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، مہنگائی کے خلاف جہاد کریں گے اور انشااللہ بہت جلد عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے میں کامیاب ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پنجاب میں پیسوں کےعوض بھرتیاں کی گئیں۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ میں دھاتی ڈور کا استعمال بڑھ جانے کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔
پابندی کے باوجود قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث بڑے جانی نقصانات کے باوجود پتنگ بازی جاری رہتی ہے۔