Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست

کراچی(علی رضا غوری سے ) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کا پہلا میچ 8 وکٹوں سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ میں 2 پوائنٹس حاصل کر لیے۔

آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ کا حصہ ویمنز انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی کے لیے 170 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 41ویں اوور میں حاصل کیا۔

25 رنز کے اسکور پر اوپنر منیبہ علی 14 آوٹ ہوئیں تو کپتان بسمعہ معروف اور عمر سدرا نے ہدف کے تعاقب میں دوسری وکٹ کی شراکت میں 143 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔

41 ویں اوور کی پہلی گیند پر سدرا امین واپس پویلین لوٹ گئیں۔ انہوں نے 118 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے، بہترین فارم کا مظاہرہ کرنے والی قومی ویمن کپتان بسمعہ معروف نے 101 گیندوں پر ناقابل شکست 62 رنز بنائے جن میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔

مہمان ٹیم کی باؤلر اچنی کولا سوریا اور اوشادی رانا سن سنگھے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ساؤتھ اینڈ کلب گراؤنڈ، ڈی ایچ اے پر ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز میں ناکامی سے دوچار ہونے والی سری لنکا کی ٹیم نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن وہ پاکستانی باؤلرز کے سامنے ایک مرتبہ پھر بے بس نظر آئی اور 47ویں اوورز ہی میں 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکن وکٹ کیپر بیٹرکویشا دلہاری نے 5 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 50 گیندوں میں 49 رنز کی ناقابل شکست مزاحمتی اننگ کھیلی۔ پرسادینی ویراک کوڈے 30،کپتان چماری اتا پو25اور نلاکشی 16 رنز جوڑنے میں کامیاب رہیں۔ ہاسینی پریرا اور ہانسیماکا رتنائے نے 12،12 جبکہ انوکا رانا ویرا نے 10 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اپنا چھٹا ویمن ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی 27 سالہ رائٹ آرم لیگ بریک بولر غلام فاطمہ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے21 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے 24 اور سلو لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال نے 2،2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا، ڈائنا بیگ اور ندا ڈار کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com