Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

سندھ حکومت نے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ،اگر شوگر ملیں وقت پر چلتیں تو آج چینی کا بحران پیدا نہ ہوتا، شہباز گل

خطے میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں مل رہا ہے

لاہور (مبشر بلوچ سے):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اس وقت پور ی دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے اور دنیا کے بڑے بڑے ممالک میں گذشتہ 50سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، اس وقت خطے میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں مل رہا ہے، شوگر مافیا ہر دور میں بلیک میل کرتا رہا ہے،بدقسمتی سے جب یھی ان پر کوئی قانون لاگو کرتے ہیں یہ عدالتوں سے سٹے آرڈر لے آتے ہیں، سندھ نے ملک دشمنی کا ثبوت دیا اور ابھی تک شوگر ملیں نہ چلائیں ،اگر سندھ کی شوگر ملیں وقت پر چلتیں تو آج چینی کا بحران پیدا نہ ہوتا۔

اتوار کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 60 لاکھ ٹن چینی کی ضرورت ہوتی ہے، پچھلے سال چینی کم پیدا ہوئی جبکہ اس سال بمپر کراپ فصل ہوئی اور اس سال 70لاکھ ٹن چینی پیدا ہوگی، زیادہ فصل ہونے سے ہمیں وقت سے پہلے گنے کی کرشنگ کرنا تھی اور ملوں کو چلانا تھا لیکن سندھ نے ملک دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ابھی تک ملیں ہی نہیں چلائیں، اگر سندھ والے بروقت ملیں چلاتے تو اس وقت چینی کا بحران پیدا نہ ہوتا، اب دو چھوٹی ملیں مٹیاری اور کرن جن کی پیداوار کم ہے نے 10نومبر کو کام کا اعلان کیا لیکن 15نومبر سے پنجاب کی ملیں بھی شروع ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا نے ہر دور حکومت میں حکومت کو بلیک میل کیا، ہم نے کمپٹیشن کمیشن کو از سرنو ریویو کیا ،جرمانے کئے ، ایف بی آر کا جو ٹیکس چوری ہوتا تھا اسے درست کیا ،قانون بنایا کہ کوئی مل اپنے پاس سٹاک نہیں کر سکے گی ورنہ حکومت اسے اپنی تحویل میں لیکر عوام کو بیچ دے گی لیکن بدقسمتی ہے کہ یہ مافیامہنگے وکیل سے عدالتوں سے سٹے آرڈر لے لیتے ہیں اور اس سے مالک کو براہ راست فائدہ ہوتا ہے لیکن تمام شہری مہنگائی کی چکی میں پستے ہیں۔انہوں نے کہا اپوزیشن بیروز گاروں کامسترد شدہ ٹولہ ہے جنہیں عوام سے نہیں بلکہ اپنی سیاست سے سروکار ہے ،

ہم طاقت کے استعمال کے حامی نہیں، 13 کروڑ افراد کیلئے احساس پروگرام لائے ہیں جس سے غریب عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین جو اس وقت مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں انہی کی جماعتوں کے افراد جو ان شوگر ملوں کے مالک ہیں وہ سٹے پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ شہباز گل نے عدالتوں سے استدعا کی کہ آپ سیاسی معاملات میں انہیں ضرور سٹے دیں لیکن مہنگائی کے معاملہ میں انہیں کوئی رعایت نہ دیں ورنہ غریب عوام لٹکتی رہے گی، جب عدالت ان چوروں کو ریلیف دیدے گی تو عمران خان وہاں کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمرہ عدالت لگائی جائے اور اس کا فوری فیصلہ سنایا جائے۔ شہباز گل نے کہا کہ پرویز رشید سیاسی برائی کا منبع ہے، کہہ رہے تھےکہ بھارت میں پٹرول سستا ہے لیک

ن آج کانگریس نے کہا ہے کہ خطے میں سب سے سستا تیل پاکستان میں ہے، 2017 میں جب فی بیرل 27ڈالر تھا تو اس وقت پٹرول 70روپے لیٹر تھا اگر اس حساب سے دیکھا جائے توآج تیل 200سے زیادہ کا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جن کے دل میں عوام کا درد ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں اور نہ ہی قتل وغارت کرنا چاہتی ہے اس لئے مذاکرات بہترین آپشن ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com