احسن ارسطو بتائیں کہ ماضی کی حکومتیں کتنی بار آئی ایم کے سامنے سرنڈر ہوئیں۔شہباز گل
اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ہوکر اقامے پر پلمبر کی نوکری سے بڑا لطیفہ کیا ہو سکتا ہے۔احسن ارسطو بتائیں کہ ماضی کی حکومتیں کتنی بار آئی ایم کے سامنے سرنڈر ہوئیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر ہوکر اقامے پر پلمبر کی نوکری سے بڑا لطیفہ کیا ہو سکتا ہے، احسن ارسطو بتائیں کہ ماضی کی حکومتیں کتنی بار آئی ایم کے سامنے سرنڈر ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ بتائیں کہ 1997 اور 2014 میں میاں مفرور نے قرض لے کر ملکی وقار کتنا بلند کیا؟ ۔ ملک لوٹنے والے سیاسی بیانات دیکر عوام کے زخموں پر اصل نمک پاشی کر رہے ہیں، دھاندلی کا منجن بیچنے والے انتخابی اصلاحات سے بھاگ رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اصل حقیقت یہی ہے کہ شریف خاندان اقتدار کی خاطر وطن تک کو بیچ سکتے ہیں،نااہل شریف اور درباریوں کی کرپشن کی سیاہ کاریاں عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہیں۔