Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

عمران خان کو ہرانے کیلئے اکھٹے ہونے والوں کا اکھٹا سیاسی جنازہ نکلے گا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہرانے کے لیے اکھٹے ہونے والوں کا اکھٹا سیاسی  جنازہ نکلے گا۔

صوابی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا ایک وزیر کہتا ہے ہم تو وینٹی لیٹر پر ہیں، غلامی پر مجبور ہیں۔ پاکستان کا کرائم منسٹر ضمانت پر ہے، چیف منسٹر پر بھی کرپشن کیسز ہیں، 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، جو لندن میں بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے وہ مفرور اور سزا یافتہ ہے،  اس کی بیٹی  جو تقریریں کرتی پھر رہی ہے وہ بھی سزا یافتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک کے ادارے تباہ ہو جائیں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے،  ایف آئی اے ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے ، ایف آئی اے نے بڑی محنت سے ان کے خلاف اربوں روپے کے کیس بنائے، کیس بنانے والا ایک ہارٹ اٹیک سے مر گیا اور دوسرا زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بتاؤں گا وہ کون سا زہر ہے جو کھانے میں ملاؤ تو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے، ایف آئی اے کے ساتھ وہی ہو گا جو انہوں نے کراچی پولیس کے ساتھ کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کراچی میں نصیر اللہ بابر نے ایم کیو ایم کے خلاف اپریشن کیا، نواز شریف کی حکومت آئی تو انہوں نے ایم کیو ایم سے سمجھوتا کر لیا بعد میں ایم کیو ایم نے چن چن کو ایک ایک پولیس والے کو مار ڈالا، آج تک کراچی میں دوبارہ پولیس کھڑی نہیں ہو سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوابی اسلام آباد کے قریب ہے جب میں کال دوں گا ، صوابی کے باشعور اور دلیر نوجوانوں کو اسلام آباد پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی حقیقی آزادی کے لیے صوابی کے عوام اسلام آباد آئیں اور جو نہیں نکل سکتا وہ صوابی میں رہ کر احتجاج کریں اور کہیں امپورٹڈ حکومت نامنظور۔

انہوں نے کہا کہ میں آزاد پاکستان جب کہ میرے والدین غلامی کے دور میں پیدا ہوئے، لاکھوں لوگوں نے انگریزوں کی جنگوں میں قربانیاں دی لیکن کبھی کسی نے ان کا شکریہ ادا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں مدد کی تو 80 ہزار سے زائد لوگوں نے اس میں قربانیاں دیں، سب سے زیادہ خیبر پختون خوا کے لوگوں نے قربانیاں دی لیکن کیا کسی نے ان کا شکریہ ادا کیا، کیا امریکہ نے کہا کہ آپ کی قربانیوں کا شکریہ؟ بلکہ امریکہ سے آوازیں اٹھیں کہ پاکستان کی وجہ سے افغانستان میں جنگ نہیں جیتی،  یاد رکھیں غلاموں کی کبھی عزت نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت چوروں اور غلاموں کی حکومت کو منظور نہیں کریں گے۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈر کی امت ہیں، زرداری اور شریفوں نے 2008 سے 2018 تک حکومت کی ، ڈیزل بھی ان کے ساتھ فٹ ہوا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان تھری سٹوجز نے مل کر 10 سال تک حکومت کی، ان کے دورِِ حکومت میں پاکستان پر 400 ڈرون حملے ہوئے،  ہزار میل دور امریکا میں ایک شخص بٹن دبا کر ہمارے ملک پر حملہ کرتا تھا، ڈرون حملہ کہاں ہوتا تھا نیچے کون مرتا تھا کبھی کسی کو پتہ نہیں چلا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی قانون ایسے حملوں کی اجازت نہیں دیتا، ان لوگوں نے ایک بار بھی امریکا کو کچھ کہنے کی جرات نہیں کی، کیا یہ ہمیں اجازت دیں گے کہ ہم اپنے مطلوب دہشتگرد کو ان کے ملک میں ڈرون حملہ کر کے قتل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کے غلام ہیں اور پیسے کی پوجا کرتے ہیں،ان کے پیسے لندن اور امریکا میں پڑے ہوئے ہیں،یہ کبھی اپنے لوگوں کے حقوق اور فائدے کیلئے اپنی زبان نہیں کھولیں گے، وہ اس لئے ان کو لائے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ عمران خان انہیں بیسز نہیں دے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com