Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

’’اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے’’ پاک چین وزرائے اعظم کا ٹیلی فون رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں وزرائے اعظم نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے۔

پاک چین وزرائے اعظم نے دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اوراتفاق کیا کہ پاک چین شراکت داری کو عوامی مفادات کے ساتھ امن و استحکام کےلیے جاری رکھنا چاہیے،دو طرفہ تعاون کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے رابطے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پراظہارافسوس بھی کیا اوردہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک چینی شہریوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کااظہارکیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجرمانہ فعل کی مکمل تحقیقات کر کے مرتکب افراد کو کٹہرے میں لائیں گے،پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

حکومت پاکستان چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت پراظہارتشکرکرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائیں گے،سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کو جلد از جلد مکمل فعال کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے میں کردار ادا کرنے والے چینی حکام کے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں،دونوں ممالک کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل منصوبوں بالخصوص ایم ایل ون پرکام کرینگے۔

اس موقع پر چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون،تجارت کو بڑھانے اورسرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com