مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی، ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا دیا، مجھے کچھ ہوا تو سب سامنے آ جائے گا، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف بیرون ملک اور بند کمروں میں سازش ہو رہی ہے کہ میری جان لے لی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو بنا کر محفوظ مقام پر رکھ دی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو سامنے آ جائے گی، اس ویڈیو میں میرے خلاف سازش کرنے والوں کے نام ہیں۔
سیالکوٹ جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں نے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے کہ اس ملک میں کبھی طاقت وار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے کہ ہمیں امریکہ کی غلامی کرنا پڑی گی، سیالکوٹ کے لوگ بتائیں کیا وہ غلامی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بات سن لو یہ سیاست نہیں ہو رہی یہ انقلاب ہے، اس کو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر نہیں روک سکتا نہ ہی اس کا بھائی،اور نہ قتل کرنے والا وزیر داخلہ بھی انقلاب کو نہیں روک سکتا۔