کوئٹہ: کسٹم دفتر کے قریب دھماکہ، ایک شخص زخمی
کوئٹہ:(عمران قذافی سے ائیرپورٹ روڈ پرکسٹم انٹیلی جنس کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکار اور طبی امداد کے ادارے فوری طور پر جائے وقوع پہ پہنچے اور زخمی کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھی لگ گئی ہے جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھی پہنچ گئے ہیں۔
متعلقہ ادارے اس وقت تحقیق و تفتیش میں مصروف ہیں اور ثبوت و شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments