25 شعبان سے بہاولنگر ضلع میں رمضان بازار قائم کرکے فنکشنل کردیئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم
بہاولنگر(ملک صفدر ضیاء سے)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 25 شعبان سے بہاولنگر ضلع میں رمضان بازار قائم کرکے فنکشنل کردیئے جائیں گے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بہاولنگر کے میں 9 رمضان بازار لگائے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر میں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں. انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کی تحصیلوں میں قائم کئے جانے والے رمضان بازاروں کی نگرانی متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے. انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونش کے سٹالز، آٹا، جینی کے سٹالز کے ساتھ ساتھ ایگری کلچر فئیر پرائس شاپ قائم ہوں گی. ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ میں آلو، ٹماٹر، پیاز، کدو، بھنڈی،لہسن، لیمو، کیلا، سیب، کھجور، امرود، دال چنا، بیسن سبسڈی نرخ پر فروخت کی جائیں گی.