بھاولنگر میں ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کا معذور بچوں کےلیے مفت فری کیمپ
بہاولنگر(ملک صفدر ضیاء سے ) ھومیوپیتھک ڈاکٹرز فورم کے زیراہتمام ڈاکٹر سرتاج خان کی زیرنگرانی گذشتہ روز ضلع بہاولنگر میں اپنی نوعیت کا واحد "معذور بچوں” کا ماہانہ فری ھومیو میڈیکل کیمپ دی ھومیو کلینک چشتیاں روڑ پر لگایا گیا۔کیمپ میں معذور بچوں کے تمام امراض کا فری چیک اپ کیا گیا اور ہر مریض کو ایک ماہ کی ادویات بھی مفت فرایم کی گئی۔فری میڈیکل کیمپ میں ضلع بھر سے مریضوں نے شرکت کی اور بیرون شہر سے بھی مریض اپنے معذور بچوں کے علاج معالجے کیلیے آۓ۔کیمپ میں ڈاکٹر سرتاج خان کے ہمراہ ڈاکٹرز کی ٹیم ڈاکٹر ملک صفدر ضیاء،ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈاکٹر مظاہر شاہ نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر سرتاج خان نے کہا کہ ھم گذشتہ کئی سالوں سے معذور بچوں کا فری کیمپ لگا رھے ھیں اور اپنی مدد آپ کے تحت فری ادویات بھی دے رھے ھیں لہذا مخیر حضرات اس سلسلے میں تعاون کرسکتے ھیں۔