پنجاب کی ثقافت میں محبت، رواداری اور اتحاد ویگانگت بنیادی عناصر ہیں،کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال
بہاول پور( عمران قذافی سے )کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے پنجاب کلچرل ڈے کے موقع پر روایتی علاقائی لباس اور پنجاب کی ثقافتی پگ پہن کر دفتری امور انجام دیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پورعبادت نثار، ایڈیشنل کمشنر اشتمالات طارق محمود بخاری، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، ایڈیشنل کمشنر ریونیو مہر خالد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشاہد عمران مارتھ اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تہذیب وثقافت سے محبت زندہ قوموں کا شیوہ ہے اور پنجاب کی ثقافت میں محبت، رواداری اور اتحاد ویگانگت بنیادی عناصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں خوبصورت میلے اور تہوار لوگوں کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔