چولستان میں منہ کھر بیماری کے خاتمہ کے لیےویکسی نیشن مہم مکمل ہوگئی
بہاول پور(واصب ابراہیم غوری سے ) چولستان میں منہ کھر بیماری کے خاتمہ کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے زراعت اور خوراک کے تعاون سے ویکسی نیشن مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی اس ویکسی نیشن مہم میں چولستان میں بڑے جانوروں کی یکسی نیشن کی گئی ۔ڈائریکٹر چولستان لائیوسٹاک ڈاکٹر سہیل خان شیروانی نے بتایا کہ کہ منہ کھر کی بیماری کے خاتمہ کے لیے ویکسی نیشن مہم 4 جنوری سے 26 فروری 2022 ء تک جاری رہی اس مہم میں 12 موبائل ڈسپنسریز 4 سول ویٹرنری ڈسپنسریز اور 52 ٹیموں نے حصہ لیا اور چولستان کے دوردراز علاقوں میں جاکر بڑے جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی ۔انہوں نے مذید بتایا کہ اس
مہم میں مجموعی طورپر4 لاکھ 68 ہزار 250 جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی جس میں4 لاکھ 54 ہزار 662 گائے اور13 ہزار 588 بھینسیں شامل ہے ۔ڈائریکٹر چولستان لائیوسٹاک نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق چولستان کو مکمل طور بیماریوں سے پاک خطہ بنانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو برئوے کار لایا جارہا ہے ۔