ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری امیر محمد خان کا سنٹرل جیل بہاول پور کا دورہ
بہاول پور: (واصب ابراہیم غوری سے )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری امیر محمد خان نے لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سنٹرل جیل بہاول پور کا ماہانہ دورہ کیا۔ اس موقع پر سینئر سول جج بہاول پور ندیم یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ معزز ججز کی آمد پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ معزز ججز نے سنٹرل جیل ویمن وارڈ، جیل ہسپتال، کچن اسیران، جیل فیکٹری اور مختلف بیرکس کامعائنہ کیا۔اس دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری امیر محمد خان نے ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے معمولی جرائم میں ملوث 16اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بہاول پور شہرام توقیر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو اسد طارق بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments