یشنل رورل سپورٹ پروگرام بہاول پور کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارہ پرتقریب کا انعقاد

بہاول پور(قاری عاشق حسین سے )نیشنل رورل سپورٹ پروگرام بہاول پور کے زیر اہتمام برٹش کونسل کے تعاون سے ” آواز دو ” پروگرام کے تحت بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارہ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد معاشرہ میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ،بھائی چارہ قائم کرنا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا ۔تقریب میں تمام اقلیتی برادریوں کے نمائندوں سمیت ڈسٹرکٹ سپورٹ پروگرام گروپ کے ممبران ،ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ممبران،ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ اور آواز دو کے تحت بنائے گئے ویلج فورم کے ممبران نے شرکت کی ۔تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کی ممبر زاہدہ سراج نے مذہبی ہم آہنگی بھائی چارہ کے فروغ اور موجودہ دور میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ۔اس کے علاوہ دیگر مقررین محمد نوید،شہلا احسان ،عدیل اسلم ،اقلیتی برادری کے نمائندے پیٹر جان سمیت سید شبیہالحسن رمزی ،رابعہ ملک نے ڈسٹرکٹ سپورٹ گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آواز دو کے تحت مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ایسی تقریبات منعقد کرانے پر این اار ایس پی کا خیر مقدم کیا ۔تقریب کے اختتام پر این آر ایس پی کے آواز دو پروگرام کی ڈسٹرکٹ منیجر صبا منیر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون سے ایسی تقریبات کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں