ریجنل محتسب بہاول پوررفیق احمد،کا گورنمنٹ طبیہ کالج بہاول پورکا خصوصی دورہ

بہاول پور(مظہر اسحاق چشتی )ریجنل محتسب بہاول پور رفیق احمد نے گورنمنٹ طبیہ کالج بہاول پور کا خصوصی دورہ کیا اور کالج میں موجود تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پرنسپل ادارہ نعیم احمد چوہدری اوردیگر سٹاف ممبران نے انہیں کالج میں فراہم کردہ طبی سہولیات بارے تفصیلاًآگاہ کیا۔ ریجنل محتسب بہاول پور کو بتایا گیا کہ گورنمنٹ طبیہ کالج بہاول پور میں طلباء کو تدریسی عمل کے دوران طب یونانی(ایسٹرن میڈیسن) کی جدید تعلیم سمیت علاج معالجہ کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں جہاں تمام امراض کا علاج قدرتی جڑی بوٹیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ پرنسپل کالج نعیم احمد چوہدری نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران گورنمنٹ طبیہ کالج بہاول پورنے عوام الناس کو قوت مدافعت بڑھا نے کے لئے قدرتی جڑی بوٹیوں کے استعمال اور اس مرض سے محفوظ رہنے کے حوالہ سے مسلسل آگاہی فراہم کی۔ ریجنل محتسب بہاول پور نے گورنمنٹ طبیہ کالج بہاول پور کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے میسر سہولیات کی تعریف کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے لٹیگیشن آفیسر ز ذوالقرنین جتوئی، عامر محمود،اسسٹنٹ عمیر وقاص سمیت رجسٹرار گورنمنٹ طبیہ کالج حکیم اختر علی چوہدری، حکیم جاوید اقبال، حافظ محمد راشد ندیم ظفر، حکیم محمد ہاشم،حکیم محمد عباس اور حکیم سہیل چغتائی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں