سوئی گیس مانیٹرنگ ٹیم کی کاروائی’ ہیٹ گن استعمال کرنے والوں کے میٹر کاٹ لیے

بہاول پور( عمران قذافی سے )سوئی گیس مانیٹرنگ ٹیم کی کاروائی’ ہیٹ گن استعمال کرنے والے سوئی گیس صارفین کے میٹرکاٹ لئے ہیٹ گن سوئی گیس میٹر ریورس کے لئے استعمال ہوتے ہیں یہ بات انجینئرذوالقرنین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ ہیٹ گن کے استعمال سے میٹرریورس ہوجاتاہے جوکہ گیس چوری کے زمرے میں آتاہے سوئی گیس کی چوری ہیٹ گن کے غیرقانونی استعمال کرنے والوں کے خلار کریک ڈائون کرتے ہوئے 300 سے زائدہیٹ گن پکڑی گئیں ہیں جوصارفین ہیٹ گن استعمال کرتے ہیں ان کے ساتھ والے کنزیومرکامیٹرریورس ہوجاتاہے جو کہ چوری کے زمرے میں آتاہے اورہیٹ گن کے استعمال سے متعددبارکئی حادثات بھی ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں