روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

بااثر قبضہ مافیاخرید کی گئی اراضی پرقبضہ کرنا چاہتاہے، رحیم یار خان کے رہائشی مختار احمد کی دہائی، حکمران سے مدد کی اپیل

رحیم یارخان( عمران منیر قذافی سے) بااثر قبضہ مافیاخرید کی گئی اراضی پرقبضہ کرنا چاہتاہے۔ جان سے ماردینے کی دھمکیاں اورفصلوں کو پانی لگانے سے روکنامعمول بنارکھاہے۔بیٹیوں سمیت اہل خانہ کو تحفظ فراہم کی جائے۔ ان خیالات کااظہار چک121/1L کے رہائشی مختاراحمد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ مختاراحمدنے بتایا کہ وہ عرصہ50سال سے اسی علاقہ کارہائشی ہے، اس نے اپنی بہنوں کے حصے کی 4ایکڑاراضی سال1999ئمیں بھانجوں سے خریدکرکے ادائیگی کے بعد سٹام تحریر کروالیاتھا اوراراضی بھی زیرقبضہ کرلی تھی، تاہم کچھ عرصہ بعد آپس میں مسائل پیداہوجانے سے بھانجے فروخت کی گئی اراضی پر مزید رقم کاتقاضا کرنے لگے، جس پر فریقین کے کیس عدالت میں زیر سماعت ہیں،اسی علاقہ کارہائشی تسلیم نامی شخص جس کاتعلق قبضہ مافیا سے ہے، اراضی پرقبضہ کرناچاہتا ہے اورگزشتہ چند ماہ سے اراضی پر قبضہ کرنے کی متعدد بار کوشش کرچکاہے۔ قبضہ کرنے کی کوشش سے روکنے پر ملزم ساتھیوں سمیت انہیں تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مسلسل جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہاہے۔ بدنام زمانہ قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے تسلیم صابر کے خلاف متعدد مقدمات کااندراج ہے جو پولیس کوان مقدمات میں مطلوب ہے۔ گزشتہ روز بھی اپنے رقبہ کوپانی لگانے کے دوران ملزم تسلیم صابر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرتے ہوئے انہیں تشدد کانشانہ بنایا،جس سے وہ بیٹوں سمیت زخمی ہوا۔اراضی پر قبضہ کرنے کے در پے ملزم تسلیم صابر کے خلاف کارروائی کے لئے ہردرازہ کھٹکھٹایاتاہم کوئی شنوائی نہ ہورہی ہے، اس موقع پر مختاراحمد نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی سا?تھ پنجاب، آر پی او بہاولپور، ڈی پی او رحیم یارخان سے انصاف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اہل خانہ سمیت تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے یااسکے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کاذمہ دار قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والا تسلیم صابر ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com