روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

لوگوں کی بڑی تعدادمری پہنچ گئی، پولیس اورانتظامیہ ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام

مری:(علی رضا سے ) لاپرواہی اور بے احتیاطی کا ثبوت دیتے ہوئے لوگوں کی ایک مرتبہ پھر بڑی تعداد مری پہنچ گئی ہے جب کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ 

منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے، شہریوں و سیاحوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ سینکڑوں گاڑیوں میں ٹریفک جام کے باعث پیٹرول ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جو ٹریفک کی روانی میں مزید رکاوٹ پیدا کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ مال روڈ سمیت تمام سیاحتی مقامات پر بے پناہ رش ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سردیوں کے موسم میں بھیانک ٹریفک جام ہوا تھا جو المناک سانحے میں تبدیل ہو گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مری میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی اور آرپی او راولپنڈی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، سی ٹی او راولپنڈی فی الفور مری پہنچیں، انتظامیہ اورٹریفک حکام مل کرمؤثرٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سینئرپولیس و انتظامی افسران خود فیلڈ میں رہ کر ٹریفک انتظامات کو بہتر بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ تعین کردہ حد سے زائد گاڑیوں کو مری میں داخلے کی قطعاً اجاز ت نہ دی جائے، سیاحوں کی آمد ورفت کو  مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے ریگولیٹ کیا جائے اور بہترین ٹریفک مینجمنٹ کر کے سیاحوں کو سہولت فراہم کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com