روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام

پرائس کنٹرول میکنزم پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بایا جائے،ڈپٹی کمشنر لودھراں

لودھراں ( فہیم شہزاد سے ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس اُن کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پولٹری، سبزیوں اور کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے روزانہ کی بنیاد پر منعقدہ اجلاس کا مقصد پرائس کنٹرول میکنزم پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرخ ناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والوں کو بھی جرمانے عائد کیے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں پرائس لسٹ کی موجودگی کے ساتھ صارفین کو کنٹرول قیمت پر اشیاء کی بلا تعطل دستیابی ممکن بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تمام اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر برادی ضلع کی عوام کو ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اجلاس میں ضلع بھر میں سبسڈائزڈ آٹے کی دستیابی، گھی، سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور پولٹری ریٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد ظفر ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نعمان مسعود خان، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری عبدالرؤف، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ظہیر میو سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com