ویانا میں وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری کے اعزاز میں پاکستانی کاروباری شخصیت کا عشائیہ
خصؤصی رپورٹ برائے (زاہد غنی چوہان)
یوتھ ویژن نیوز: (ویانا)– آسٹریا کے دورے پر موجود وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کے اعزاز میں ویانا میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ عشائیہ پاکستانی کاروباری اور سماجی شخصیت میاں خلیل احمد کی جانب سے دیا گیا۔
وزیر مملکت طلال چوہدری اقوام متحدہ کے ادارے (یو این او) کی کانفرنس میں شرکت کے لیے ویانا تشریف لائے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر ٹیکنیکل غیاس الدین اور پاکستان کے سفیر محمد کامران اختر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ عشائیے کے موقع پر وفاقی وزیر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھلوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔
وزیر مملکت طلال چوہدری کا خطاب اور پاکستان کی عالمی امن میں خدمات
دوران گفتگو وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا: "سب سے پہلے ہماری پہچان ہمارا ملک پاکستان ہے۔ پاکستان نے عالمی امن، علاقائی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کی یہ مستقل سوچ اور مثبت عزم دنیا کے امن میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جاتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کریں اور پاکستان کی مثبت سوچ کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔ آخر میں انہوں نے میاں خلیل احمد اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
عشائیے میں شرکت کرنے والی شخصیات
عشائیے میں ہیڈ آف چانسری عدیل احمد خان، خورشید احمد، کامران عارف، اعجاز حسین، عمران احمد، محمد آفتاب سیفی عظیمی، عمران علی مغل اور چوہدری محسن علی (جو خصوصی طور پر سپین سے تشریف لائے تھے) نے شرکت کی۔ میاں خلیل احمد کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں لذید کھانوں سے تواضع کی گئی۔
سفارتی اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کی کوشش
اس عشائیے کو پاکستان اور آسٹریا کے درمیان سفارتی اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کی ایک کامیاب کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت طلال چوہدری کی یو این او کانفرنس میں شرکت اور اس موقع پر پاکستانی کاروباری شخصیات کے ساتھ ان کی ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے پروگرام نرم طاقت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان کے بین الاقوامی امیج کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔