ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری
یوتھ ویژن نیوز : شہزاد حسین بھٹی ) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں مزید 57 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 22نئے مقدمات کا اندراج ہوا، ڈی جی خان سے مزید4بجلی چور موقع سے گرفتار کیاگیا۔بجلی چوروں کو43 لاکھ57 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
27جنوری2024ء کوملتان سرکل میں 14بجلی چوروں کو1603834روپے جرمانہ عائد کیاگیااور8مقدمات کااندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 5صارفین 278260 روپے جرمانہ عائد اور5مقدمات درج ہوئے جبکہ4بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 7صارفین کو860020 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 4صارفین کو171100 روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 11صارفین کو531484 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 4صارفین کو188291 روپے جرمانہ عائد اور4 مقدمات درج،
مظفرگڑھ سرکل میں 5صارفین کو153600روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،بہاولنگر سرکل میں 2 صارفین کو215000 روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 5 صارفین کو356101روپے جرمانہ عائد کیا گیااوردو ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے6 کروڑ18لاکھ20ہزار روپے سے زائد رقم وصول کر لی گئی۔