وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا سمیت دیگرمحکموں کیخلاف شکایات پرعوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف مل گیا
بہاولپور(واصب غوری سے) وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا اوردیگرمحکموں کیخلاف شکایات عوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف72 کسیز کی سماعت364 فیصلوں پرعمل درآمد 70 خراب میٹرتبدیل اور20 نئے کنکشن لگوائے گئے عوام بلاخوف خطروفاقی محکموں کیخلاف شکایات درج کرائیں فوری اورمیرٹ پرانصاف فراہم کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار
یہ باتیں ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب بہاولپورڈاکٹرملک محمدزاہد نے بتائیں۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روز واپڈاسب ڈویژنوں رحیم یارخان، بہاولپورسٹی، ماڈل ٹاؤن احمدپورشرقیہ حاصل پور اوردنیاپورکیخلاف لوگوں کی شکایات پرسماعت کی گئی اور72 کیسزکے موقع پرفیصلے کیے گئے اوراس دوران تقریبا25 لاکھ روپے کاعوام کوریلیف دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی
انہوں نے بتایاکہ جن لوگوں کے بجلی کے میٹرخراب تھے اورعرصہ دراز سے انہیں ایوریج ڈالی جارہی تھی ایک ہی دن میں 70 خراب میٹرتبدیل اور20 نئے کنکشن لگوائے گئے اورنیوسبزی منڈی کے علاقہ کاخراب ٹرانس فارمر فوری تبدیل کراکے بجلی کی سپلائی بحال کروائی گئی اور364 سابقہ فیصلہ جات پرعمل درآمد بھی کرایاگیا