الیکشن کمیشن جلد از جلد انتخابی شیڈول تبدیل کرے سینٹ میں قرارداد منظور نوٹی فیکشن جاری

یوتھ ویژن : ثاقب ابراہیم غوری سے سینیٹ سیکرٹریٹ نے الیکشن کے التوا سے متعلق قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سینٹ سے پاس قرارداد کی کاپی صدر مملکت، نگران وزیراعظم، الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرکے 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ ملکی صورت حال کے پیش نظر الیکشن شیڈول کو فوری تبدیل کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینٹ نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔
Load/Hide Comments