نئی سیاسی جماعت بنا کر انتخابات میں لایئں گے،مصطفی نواز کھوکھر
یوتھ ویژن : ( ثا قب ابر اہیم غوری سے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ میں نے الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنا ہے، نئی سیاسی جماعت کی ایک گنجائش موجود ہے اور اس پر ہم آپس میں مشاورت کرتے رہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں ہر جماعت اقتدار میں رہی ہے لیکن لوگوں کے مسائل تو اپنی جگہ پر موجود ہیں۔ ان سے ڈیلیور نہیں ہوسکا، آج بھی جو بیانیہ ہے وہ مظلومیت پر ہے۔
چیر مین تحریکِ انصاف کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری
مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کی کارکردگی کی بات کریں تو انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا۔ آج اس پر تو کوئی بات ہو ہی نہیں رہی اور اسی طرح آپ مسلم لیگ (ن) کو بھی ان کی کارکردگی پر ہی پرکھ کر رہے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ‘میں نے الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنا ہے، باقی دوست بھی سوچ رہے ہیں کہ انہوں نے بھی آزاد الیکشن ہی لڑنا ہے۔ ہار جیت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اگر میں الیکشن جیتتا ہوں تو اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ نئی پارٹی کی تشکیل انتخابات کے بعد ہونا چاہیے کیونکہ وقت بہت کم ہے اور انتخابات کی تیاری کرنی ہے۔ اسی لیے زیادہ تر امکان یہی ہے کہ اب انتخابات کے بعد ہی نئی سیاسی جماعت بنائی جائے گی۔