فواد چوہدری کواسلام آباد سےدھر لیا گیا
یوتھ ویژن : (ثا قب ابراہیم غوری سے) پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو گھر سے گرفتار کیا گیا، پولیس انہیں کہاں لے گئی یہ معلوم نہیں۔
سابق اسیپیکر قومی اسمبلی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
فواد چوہدری کی اہلیہ کے مطابق صبح اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ آئے جو فواد کو لیکر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اہلیہ حبا چوہدری نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔
اس سے ایک دن قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو بھی اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہیں ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا ، بعد ازاں عدالت نے انہیں جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا۔