عاطف اسلم کی امریکی مسجد میں اذان دیتے ہوئے ویڈیو وائرل

یوتھ ویژن: پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم جن کی آواز نے دنیا بھر کے سامعین کو مسحور کردیا ہے، وہ ایک مسجد میں اذان دیتے ہوئے ویڈیو میں نظر آرہے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کنسرٹس میں پرفارم کرنے کے لیے دنیا بھر کا سفر کرتے ہیں اور وہ اپنے محلے کی مساجد میں بھی نماز ادا کرنے کے لیے رک جاتے ہیں۔
گلوکاری کے علاوہ عاطف اسلم حمد و نعت خوانی بھی کرتے ہیں اور ان کی اسٹوڈیو قوالی ’’تاجدار حرم‘‘ نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی۔
سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گلوکار فلوریڈا کی ایک مسجد میں اذان دے رہے ہیں۔
ویڈیو دیکھتے ہی مداح عاطف اسلم کی دلفریب آواز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ لائکس مل رہے ہیں۔
Load/Hide Comments