Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

بھارت کی آبی جارحیت

35برس بعدستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 78 ہزار کیوسک تک پہنچ کیا،انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ  

محسن نقوی کی صورتحال کا جائزہ لینے تلوار پوسٹ آمد،متاثرہ علاقوں کا دورہ، فلڈ ریلیف کیمپ اور سرحدی دیہات میں سیلاب متاثرین سے ملاقات

 فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا، ستلج میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا،متاثرین کیلئے کھانے پینے کا مناسب انتظام کرنے کی ہدایت

متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلاء ہر صورت یقینی بنایا جائے،لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ پہلی ترجیح ہے:محسن نقوی

لاہور (ثاقب غوری سے) بھارت کی آبی جارحیت،ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 78 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا -علاقے میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی-نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی صورتحال کا جائزہ لینے تلوار پوسٹ گنڈا سنگھ والا پہنچ گئے -وزیر اعلی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کیمپ اور گنڈا سنگھ والا کے سرحدی دیہات میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی-محسن نقوی نے فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیااورمتاثرین کے لئے کھانے پینے کا مناسب انتظام کرنے کی ہدایت کی-محسن نقوی نے کہا کہ مویشیوں کے لئے چارے کا بھی انتظام کیا جائے۔ لوگوں کے ساتھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ 35 برس بعد دریائے ستلج میں 2 لاکھ 78 ہزار کیوسک ریکارڈ پانی آیا۔متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلاء ہر صورت یقینی بنایا جائے۔لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔ کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے محکمہ آبپاشی کے جاں بحق بیلدار کے لواحقین کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا- وزیر اعلی محسن نقوی نے سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت کی کہ حفاظتی بند مضبوط بنانے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محسن نقوی نے گزشتہ 3 روز میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں میں مصروف انتظامیہ،پولیس اور محکمہ آبپاشی کے افسروں اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔وزیر اعلی محسن نقوی کو دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی-بریفنگ میں بتایا گیا کہ 7800 لوگوں کا انخلاء کیا گیا ہے جبکہ 660 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و لوکل گورنمنٹ عامر میر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری آبپاشی، کمشنر لاہور ڈویژن، آر پی او، ڈی جی ریسکیو1122، ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com